Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت ’سیکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر ملتوی

اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، حکام
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 10:37am

راولپنڈی: جیل حکام کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی۔ اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تھی۔

جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں، سیکیورٹی خدشات کےباعث سماعت ملتوی کی جائے۔

جیل حکام کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی، اٹک جیل کوتھریٹس ہیں۔ واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

imran khan

punjab

Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

BUSHRA BIBI CASE