Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی اسکینڈل میں بیوی کے چھوڑ جانے سے زیادہ الیکشن کی فکر تھی، وکیل ڈونلڈ ٹرمپ

اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ سابق امریکی صدر کا اسکینڈل سامنے آیا تھا
شائع 14 مئ 2024 12:16pm
تصویر بذریعہ: سیٹ وینگ
تصویر بذریعہ: سیٹ وینگ

اداکارہ سے افئیر کا اسکینڈل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے بھی عدالت میں گواہی دے دی ہے۔

وکیل کی جانب سے عدالت میں بتانا تھا کہ اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔

مائیکل کوہن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ میڈیا میں اپنے ذرائع استعمال کریں اور کہانی کو مختلف رنگ دے کر گھما دیں تاکہ انتخابی مہم پر اس معاملے کا کوئی اثر نہ پڑے۔

ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینئلز سے تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمات کو صدارتی انتخابی مہم سے روکنے کی سازش قرار دیا۔ کہا، جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

Donald Trump

US President

Scandal

court