Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں ٹھیکداروں کی ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کر نے کی دھمکی

اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ترقیاتی کام بند کرکے عدالت سے رجوع کریں گے، ٹھیکدار
شائع 14 مئ 2024 12:07pm

خیبر پختونخوا میں ٹھیکداروں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کر نے کی دھمکی دے دی۔

خیبرپختونخوا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض نے حکومت کے سرپلس بجٹ پیش کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹھیکیداروں کے 30 ارب کے بقایا تو ادا کرلیں پھر بجٹ پیش کریں۔

ٹھیکداروں کے مطابق ای ٹینڈرنگ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، کہتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ترقیاتی کام بند کرکے عدالت سے رجوع کریں گے۔

خیبرپختونخوا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت ان کے 30 ارب کے بقایا جات کی ادائیگی سمیت دوسرے مطالبات پورا کرے، ٹھیکے اب بھی 10 اور 12 فیصد کمیشن دینے کے بغیر نہیں ملتے۔

خیبر پختونخوا

development projects

peshawar

Contractors