Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ کا اجلاس آج ہوگا: آزاد کشمیر کیلئے 55 ارب روپے کی منظوری کا امکان

منظوری پاورٹیرف ڈیفرینشل اوربقایاجات کی مد متوقع ہے، ذرائع
شائع 14 مئ 2024 10:50am

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیرکی صورتحال پر اجلاس سے بھی ارکان کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاورسیکٹرکیلئے بجٹ سے قبل127 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیرکیلئے پاورٹیرف ڈیفرینشل اوربقایاجات کی مد میں55 ارب روپے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا اور ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

PMLN

پاکستان

federal cabinet meeting