Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات، مالاکنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مکمل ہڑتال، تجارتی مراکز اور اسکول بند

ڈی آئی خان میں بھی ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا
اپ ڈیٹ 14 مئ 2024 06:45pm

سوات اور مالا کنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسزکے خلاف ضلع بھر میں شٹر ڈوان ہڑتال ہے، تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔

وکلاء نے بھی تاجربرادری سے یکجہتی کے لیے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔

صدر تاجر برادری عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس نہیں مانتے، ہم دہشت گردی اور سیلاب سے متاثر ہیں۔

خیبرپختونخوا کے شہر ملاکنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے، درگئی، سخاکوٹ، بٹ خیلہ اور تھانہ میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ضلع بھرمیں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

سیاسی جماعتوں اور وکلاء نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تاجر تنظیمیں آج احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں گی، تاجروں کا مؤقف ہے کہ کسی بھی صورت ٹیکس نہیں دیں گے۔

ڈی آئی خان میں ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج

ڈی آئی خان درہ پیزو ٹول پلازہ پر ٹیکس وصولی کیخلاف شہریوں کا احتجاج عوام کیساتھ ڈرائیوروں بھی مظاہرے میں شامل ہو گئے ہیں ، مظاہرین نے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، انڈس ہائی وے بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ پر غیر قانونی طور پر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، سڑک پر کئی میل تک گڑھے پڑے ہیں۔ آئے روز حادثات ہوتے ہیں، ٹھیکیدار اور عملہ ٹیکس دینے کے باوجود تنگ کیا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا

Malakand

Strike

Taxes

Swat

shutter down strike

custom act