Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈآئیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری
شائع 13 مئ 2024 09:50pm

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، الیزبتھ رچرڈ اور سید حیدر شاہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کی قیادت کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش امن کو لاحق بڑے چیلنجز میں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹینکیکل تجربات اور تحقیقی مہارت کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا، بارڈر سیکیورٹی انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مارچ 2023 سے امریکا نے 300 پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی، دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فورم پر بھی فعال رہنے پر اتفاق کیا۔

امریکا نے ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن کو یقینی بنائے گی، یہ تعاون سرحدوں سے پار دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے لیے دو طرفہ تعاون کا ایک ماڈل ہوگا، انسداد دہشت گردی مذاکرات عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کا عزم کا اعادہ ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

ISIS

America

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

Pakistan US relations

Counter Terrorism Dialogue