Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر شاپنگ مارٹ میں گھس گئی، 2 افراد زخمی

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 13 مئ 2024 06:03pm

اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر شاپنگ مارٹ میں گھس گئی، حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کے سیکٹر جی 15 میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مارٹ میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، زخمی افراد کو طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مارٹ کے شیشے دروازے ٹوٹ گئے اور سامان بکھر گیا، واقعے میں ڈرائیور محفوط رہا جبکہ سیلزمین زخمی ہوگئے۔

ترنول پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد

traffic accident

shopping mart