Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا دبئی میں حالیہ بارشوں کے دوران پاکستانی پائلٹ نے معجزانہ اڑان بھری تھی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی
شائع 13 مئ 2024 04:01pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: یوٹیوب اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کے طیارے کو دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ امارات میں ہونے والی طوفانی بارشوں میں بھی جہاز اڑا رہا ہے۔

جبکہ اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین مختلف آراء لے کر سامنے آ رہے ہیں، تاہم اب ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر قومی ایئرلائن کی پرواز سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی طوفانی بارشوں کے دوران بہادر پائلٹ نے ٹیک آف کیا۔

تاہم ساتھ ہی ساتھ پائلٹ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شدید بارش میں دبئی سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا شاہین۔

حیرت انگیز طور پر اس ویڈیو پر 10 لاکھ سے زائد ویوز موجود ہیں، لیکن حقیقت میں ویڈیو کچھ سال پرانی ہے۔

فلائی ود آدی نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے یہ ویڈیو 4 سال قبل اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ایئر لائن کی پرواز شدید بارش کے دوران بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کر رہی ہے۔

دوسری جانب پائلٹ کی عقب میں موجود طیارے اور ویڈیو سے متعلق بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے مصدقہ ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ نے دبئی سے کراچی معجزابہ اڑان بھری ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کی جانب سے بھی سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے دکھائی دیے، تاہم اس پوسٹ میں بھی وہی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے، جو کہ ان دنوں وائرل ہے۔

تاہم دونوں ویڈیوز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کلپس وائرل ہیں، جنہیں اس دعوے کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے کہ گویا کہ اب کی ویڈیوز ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور یہ ویڈیوز 4 سال پرانی ہیں۔

UAE

PIA

Rain

dubai

take off