Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف مقتدرحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، پرویز الہی

بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئےمذاکرات پررضامند ہوئے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 13 مئ 2024 01:13pm

پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی موجودہ سیاسی بحران سےنکلنے کا واحد راستہ ہیں اور صرف بااختیار مقتدرحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئےمذاکرات پررضامند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدرعارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کامثبت جواب دیناچاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیرخواہی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کررہی ہے، ن لیگ کو پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے۔

punjab

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Protest at Adiyala Jail