Aaj News

جمعرات, جون 27, 2024  
20 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی ایئر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح

منصوبے کے تحت عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گا
شائع 13 مئ 2024 11:34am
—

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سعودی حکام نے کراچی ایئر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 44 رکنی سعودی وفد شہر قائد پہنچا تھا۔ مذکورہ منصوبے کے تحت وفد عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گا۔

روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ: پاکستان عازمین حج کیلئےسعودی عرب کی بڑی سہولت

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی حکام کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے جبکہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان

karachi airport

road to makkah