Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خودکشی یا قتل: ڈیفنس کراچی کے بنگلے میں 16 سالہ ملازمہ کی ہلاکت معمہ بن گئی

فریحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد حیدرآباد کے لئے روانہ کردی
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 12:16pm

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا اور ابتدائی طور پر وجہ موت محفوظ کرلی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ لڑکی کی لاش ڈیفنس خیابان بخاری میں ایک بنگلے سے ملی تھی، لڑکی کی شناخت فریحہ کےنام سے ہوئی تھی

مزیدپڑھیں: ڈیفنس کراچی میں بنگلے سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں قتل کا شبہ ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کےدوران سیمپلزلیے گئے۔ ڈاکٹرسمعیہ پولیس سرجن کےج مطابق ابتدائی طورپروجہ موت محفوظ کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں میں 11 لاشیں برآمد

علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ فریحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد حیدرآباد کے لئے روانہ کردی جبکہ واقعہ سےمتعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے اور وقوعہ سےشواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان

karachi

death

Suicide

ONE KILLED