Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: جائیداد کے تنازع پر ماں بیٹے کا قتل، شاہدرہ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار

مقتولین کی شناخت 16سالہ عبدالرحمن اور 33 سالہ عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس
شائع 13 مئ 2024 10:43am

لاہورمیں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر ماں بیٹے کو قتل کردیا جبکہ شاہدرہ میں پولیس مقبالے کے بعد دو ڈاکؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ماں بیٹے کو فائرنگ کرے قتل کیا جن کی شناخت 16سالہ عبدالرحمن اور 33 سالہ عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں: لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ایک ملزم ہلاک

پولیس نے لاشوں کو مردہ خانےمنتقل کردیا ہے ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عائشہ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور مقتولہ کا اپنے دیوراور جیٹھ سےجائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پٹھہ منڈی کے قریب مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پاکستان

lahore

Punjab police