Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر

حکومت خود گندم اسکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں، درخواست
شائع 13 مئ 2024 09:13am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ میں گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیےدرخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری مشکور نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ نیب کو گندم میگا اسیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی، حکومت خود گندم اسکینڈل کاحصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں۔

پٹیشنر نے مزید مؤقف اپنایا کہ ن لیگ کی حکومت کے پہلے 2 ماہ میں 7.78 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی۔

درخواست میں وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سابق نگران وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔

Lahore High Court

Wheat Export

Wheat Crisis