Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی پارٹی کی رجسٹریشن کب ہوگی اور رہنماؤں میں کون کون شامل ہوں گے، مفتاح اسماعیل نے بتادیا

امکان نہیں کہ پارٹی فوری طور پر مقبول ہوجائے گی لیکن پارٹی کی مارکیٹنگ کرنے کے طریقوں سے واقف ہیں، سابق وزیر خزانہ
شائع 13 مئ 2024 08:53am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن سمیت پارٹی رہنماؤں کے نام ظاہر کردیے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے حالیہ عرصے میں نئی پارٹی سے متعلق بیان منظر عام آ رہے تھے۔

نجی چینل کے پروگرام میں شریک سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت میں شریک رہنماؤں سے متعلق بتایا کہ زعیم قادر، جاوید عباسی، سردار مہتاب عباسی اور ظفر سمیت سول سوسائٹی کے نامور لوگ شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: مفتاح اسماعیل نےبھی نےنئی پارٹی کا عندیہ دے دیا، اسحاق ڈار پر برس پڑے

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے بتایا پارٹی رجسٹریشن اسی ہفتے ہوگی اور ممکنہ طور پر وہ دن جمعرات ہوسکتا ہے۔ انہوں نے پارٹی مقبولیت سے متعلق سوال پر کہا کہ اس کو کوئی امکان نہیں کہ پارٹی فوری طور پر مقبول ہوجائے گی لیکن اقتدار میں کچھ وقت گزار چکے ہیں تو اس لیے پارٹی کی مارکیٹنگ کرنے کے طریقوں سے واقف ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں نئی پارٹی کی گنجائش موجود ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس سمتبر میں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں کی افواہیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں تھی، سینیئر پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بعد سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی نئی پارٹی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں نئی پارٹی کی گنجائش موجود ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں شریک مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتیں اس وقت کچھ ڈیلیورنہیں کرپارہیں، تینوں عوامی مسائل اورمہنگائی پربات نہیں کررہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ، ’ہم یہ سمجھتے ہیں ایک نئی پارٹی کی گنجائش ضروری ہے، شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر، لشکری رئیسانی ساتھ ہیں، خواجہ محمد ہوتی سمیت ملک بھر سے دیگر اور لوگ بھی ساتھ ہیں‘۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ کے مطابق ہم نے تعین کرلیا ہے کہ اس وقت سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے، ابھی تک یہ تعین نہیں کیا کہ پارٹی قیادت کس کے پاس ہونی چاہیے۔

PMLN

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)