Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی گاڑی تصادم کے بعد کھائی میں جا گری، 11 افراد زخمی

گاڑی میں ایک ہی فیملی کے 11 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 07:10pm

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات ریالہ کے مقام پر دو گاڑیاں ویگو اور ہائی ایس ویگن آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ہائی ویگن گہری کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو اطلاعات کے مطابق گاڑی میں عورتوں بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے۔ ہائی ایس گاڑی میں ایک ہی فیملی کے 11 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے چار افراد کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

traffic accident

Road Accident