Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور کے پی میں بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات، 2 جاں بحق

پنجاب کے کئی اضلاع میں سائن بورڈز گر گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے
شائع 11 مئ 2024 10:15am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات پیش آئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش ہوئی۔

گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ، کئی اضلاع میں سائن بورڈز گر گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

فیصل آباد ، چنیوٹ ، بھکر، کمالیہ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

چنیوٹ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ واقعہ میں گھر میں موجود 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی اور 2 خواتین زخمی ہوئی۔

ادھر ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

دیر بالا میں بھی بادل برسے، لکی مروت میں بارش کے باعث چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ گاؤں ناور خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان میں آگ لگ گئی۔

خیبر پختونخوا

punjab

Met Office

Rain