Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز بچے کی میت لے جانا بھول گئی

کل صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچ جائے گی،پی آئی اے انتظامیہ
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 08:48pm

پی آئی اے کی ایک اور غفلت سامنے آگئی، اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز بچے کی میت لے جانا بھول گئی

چھ سالہ مجتبیٰ کی اسلام آباد میں وفات ہوئی تھی، والدین نے بچے میت کو کارگو بک کیا تھا، والدین سکردو پہنچ گئے لیکن بچے کی میت نہ آئی۔

پی آئی اے کتنے میں فروخت ہوگی، تخمینہ آگیا، 7 عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

چوبیس گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کا دوسرا طیارہ حادثے سے بچ گیا

والدین کا کہنا ہے کہ پرواز سے اسکردو ایئرپورٹ پہنچے تو بچے کی میت نہیں تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ سے سوال کرنے پر پتہ چلا کہ پرواز بچے کی میت لے جانا بھول گئی۔

بچے کے ورثا نے اسکردو ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔

اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کل صبح پہلی فلائٹ سے بچے کی میت اسکردو پہنچ جائے گی۔

PIA

PIA Flight

PIA Privatisation