Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شہری پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل

مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسرچ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 03:26pm
لاہور کے رہائشی انتھونی شوکت کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
لاہور کے رہائشی انتھونی شوکت کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم انتھونی شوکت کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ اہلخانہ نے حکومت سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسرچ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا۔

گھر والوں نے مزید بتایا کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ، موبائل ، رقم اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔

نتھونی شوکت نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

پرتگال میں کمیونٹی ذرائع کا ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کہنا تھا کہ انتھونی شوکت سوئیڈن سے چند روز قبل ہی پرتگال آئے تھے، بے دردی سے قتل کا واقعہ پورتو میں پیش آیا۔ انتھونی کا قتل ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوا، تاہم مقامی پولیس سے قتل کی اصل وجوہات و محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔ مرحوم انتھونی شوکت پڑے لکھے باصلاحیت تھے، اور اپنے یو ٹیوب پیج پر یورپ کی امیگریشن کے حوالے سے انتہائی مفید معلومات بھی شیئر کیا کرتے تھے۔

lahore

Murder

Portugal