Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں عارف علوی کی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات

عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو
شائع 09 مئ 2024 05:53pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق صدر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت عارف علوی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور عارف علوی کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی جبکہ سابق صدر گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، سابق وزیراعظم کی اب بھی 80 فیصد تک مقبولیت ہے۔

چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص کے نام کی توثیق، عمران خان کا شیر افضل سے ملنے سے انکار

ایک سوال کے جواب میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی، میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا، کہا گیا 9 مئی میں ملوث فوج کے اندر کے لوگوں کو سزا دی، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، کہتے ہیں کہ فوج کا الیکشن میں ہاتھ نہیں، آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، فوج پر نقطہ چینی کو دعوت دی، ویڈیو کلپس ہیں کہ مینڈیٹ چھینے میں فوج کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، آپ کہتے ہیں معافی مانگی جائے، معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہورہا ہے؟۔

عمر ایوب

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہرعارف علوی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں مذمت کرتا ہوں جو گرفتاریاں پنجاب حکومت نے شروع کی ہیں، فاشسٹ حکومت کی پولیس نے کل وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ترجمان بنا ہوا ہے، تھوڑی دیر پہلے ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سب کو رہا کیا جائے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 15 سے 16 کارکنان کو شہید کیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کا حکم تھا، قائد حزب اختلاف کے لیے بانی چیئرمین نے کہا، اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرے اختیار میں نہیں، عمران خان کے پاس معلومات آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہری پور جانا تھا مگر بانی پی ٹی آئی کا حکم تھا کہ اڈیالہ آؤں، شیر افضل مروت کو عمران خان نے بہت عزت اور رتبہ دیا کیونکہ شیر افضل مروت نے اچھا کام کیا، بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کو بار بار کہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی۔

rawalpindi

Arif Alvi

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail