Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

وفاقی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا یونیفارم یکساں ہو گا، آئی جی اسلام آباد
شائع 09 مئ 2024 05:24pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا یونیفارم یکساں ہو گا، افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیوفارم جیسے سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن لی

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

انہوں نے مزید کہا کہ سفاری سوٹ کی طرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھیں گے، تمام اہلکار نیوی بلیو انیر اور سکائی بلیو شرٹ پہنیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیم پلیٹ کے حوالے سے فرنٹ پاکٹ سائز کی کالی اسٹریپ ہو گی، نئے فیبرک کی بنائی گئی پنجاب طرزکی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔

اسلام آباد

IG Islamabad

islamabad police

syed ali nasir rizvi

Police uniform