Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں خوف کی علامت بننے والے خنجر گروپ کے 2 کارندے گرفتار

ملزمان شہریوں کو تیز دھار آلہ یا خنجر سے دھمکا کر ان سے لوٹ مار کرتے تھے، پولیس
شائع 09 مئ 2024 12:02pm

لاہور پولیس نے شہریوں کو خنجر دکھا کر لوٹنے والے 2 رکنی خنجر گروپ کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس کی اسپیشل فورس ڈولفن ٹیم نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے خنجر نامی گروپ کو گرفتار کیا جو شہریوں کی جان کا عذاب بنے ہوئے تھے۔

ملزمان شہریوں کو تیز دھار آلہ یا خنجر سے دھمکا کر ان سے لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان کی شناخت عثمان اور شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس گلشن راوی نے ’’بٹیر کانیا‘‘ نامی موٹرسائیکل چور گینگ کے دو کارندوں کاشف عرف اور مشتاق کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان

lahore police

Lahore Crime