محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ روانگی اور ٹی 20 سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ محمد عامر کی قومی اسکواڈ کے ساتھ روانگی کے لیے آئرلینڈ ایمبیسی نے ویزہ دینے انکار کردیا جبکہ پی سی بی ویزے کے اجراء کے لیے کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق آئَرلینڈ ایمبسی نے پہلی بار اپلائی کرنے پر محمد عامر کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا تھا تاہم محمد عامر کا ویزہ مسترد ہونے کی وجوہات کی تفصیل پی سی بی کو موصول نہیں ہوسکیں۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کون باہر ہوا اور کس کو موقع ملا؟
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی رونمائی، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبان آئِرلینڈ کی مدد سے دوسری بار محمد عامر کے ویزے کے لیے درخواست کر دی ہے تاہم ابھی تک ویزہ جاری نہیں ہوسکا۔
محمد عامر کے ویزے کو ممکن بنانے کے لیے پی سی بی آئرلینڈ بورڈ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تاہم موجودہ صورتحال میں محمد عامر کی فوری روانگی مشکل دکھائی دے رہی ہے اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد عامر کی شرکت مشکوک ہے۔
Comments are closed on this story.