Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے پرتشدد واقعات سے ملک دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے ہیں، صدرِ پاکستان

صدر آصف علی زرداری کا پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہار
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 09:40pm

صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری نے9 مئی کےپرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی تاریخ میں یوم سبیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،9 مئی کومشتعل ہجوم نےملک بھرمیں کہرام مچایا مشتعل ہجوم نےسرکاری املاک،فوجی تنصیبات کونقصان پہنچایا، پرتشددواقعات سےملک دشمنوں کےمفادات پورےہوئے۔

صدرمملکت نے کہا کہ حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارےکمزور کرنے کی کوشش تھے، پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں آئین ِپاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق دیے گئےہیں، بنیادی حقوق کو آئین اور قانون کے مطابق انتہائی ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، عمر ایوب

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

صدرآصف علی کا مزید کہنا تھا کہ تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سیاسی مفاد کیلئے ریاستی املاک کی تباہی ، توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی ۔

صدر مملکت صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کا عمل متاثر ہوتاہے، تمام سیاسی جماعتیں رواداری، جمہوری اقدار، سیاسی مذاکرات، قوم کی درست سمت میں رہنمائی قانون کی حکمرانی ، رواداری، سیاسی مکالمے اور شمولیت کے کلچر کے فروغ کیلئے کام کریں۔

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی

صدر مملکت کا ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا بولے کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب ، حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملکی مفاد میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

Asif Ali Zardari

Asif Zardari

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

President Asif Ali Zardari

9 may incident