Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کے مینڈیٹ میں مزید اضافے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 09:44pm

اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کے معاملے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کام مکمل نہ کرنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے درآمدی گندم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے مینڈیٹ میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔

اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات بھی سونپ دی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پرپہلے سے قائم کمیٹی ہی کیڑوں والی درآمد گندم سے متعلق انکوائری کرے گی۔

گندم اسکینڈل تحقیقات 90 فیصد مکمل، دستیاب ریکارڈ اور ثبوت رپورٹ کا حصہ ہونگے

درآمدی گندم کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹائم فریم میں بھی اضافہ کردیا گیا، کمیٹی رواں ہفتے تمام معاملے پر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی، کمیٹی کی جانب سے رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو کمیٹی کے کام میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے فوڈ کمشنر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی کو کام سے روک دیا گیا۔

گندم پالیسی کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کسانوں پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

یاد رہے کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کی کمیٹی بھی کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تھی۔

Shehbaz Sharif

wheat price

اسلام آباد

Wheat

PM Shehbaz Sharif

Wheat Purchase Committee

Wheat Export

Wheat Crisis

Wheat Import

Wheat Scandal