Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص کے نام کی توثیق، عمران خان کا شیر افضل سے ملنے سے انکار

عمران خان کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی رہنما
شائع 07 مئ 2024 07:33pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیخ وقاص کے نام کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص کے نام کی توثیق کی، پی ٹی آئی اسپیکر آفس کو نامزدگی سے متعلق باقاعدہ آگاہ کرے گی۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کےبارےمیں آگاہ کیاگیانہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کو لسٹ دی گئی، جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اس حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

انہوں نے مزید کہا کہ آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی میرا نام شامل نہیں تھا، میری عمران خان سے کل ملاقات طے ہوئی ہے، کل میں جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

rawalpindi

pti

imran khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sher Afzal Marwat

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Adiayala Jail