Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم اسکینڈل تحقیقات 90 فیصد مکمل، دستیاب ریکارڈ اور ثبوت رپورٹ کا حصہ ہونگے

ذرائع کے مطابق کامران علی افضل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس 10 گھنٹوں سے جاری ہے
شائع 06 مئ 2024 10:25pm

نگران دور حکومت میں اربوں روپے کی اضافی گندم درآمد کی تحقیقات پر وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی منطقی رپورٹ تیار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات پرکامران علی افضل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس 10 گھنٹوں سے جاری ہے کمیٹی نے تفویض کیے ٹاسک کے مطابق تحقیقات کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے دستیاب ریکارڈ اور ثبوت رپورٹ کا حصہ ہونگے کمیٹی آج رات ہی تحقیقات کے حوالے سے کام مکمل کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹ مکمل ہونے کی صورت میں کل وزیر اعظم کو پیش کئے جانے کا امکان بھی ہے کمیٹی مسلسل تیسرے لگاتار معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

wheat price

Wheat

Purchase of wheat

Wheat Purchase Committee

Wheat Export

Wheat Crisis

Wheat Import

Wheat Scandal