Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نوٹس لے لیا، تحقیقات کمیٹی تشکیل دیدی گئی
شائع 06 مئ 2024 07:55pm

کیڑوں والی گندم کی درآمد کا معاملہ، حکومت نے کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نوٹس لے لیتے ہوئے کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کمیٹی تشکیل دیدی۔

گندم بحران پر شمشاد اختر اور افسران طلب، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

3 رکنی تحقیقات کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کرینگے تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناقص اورغیر معیاری گندم کی امپورٹ میں کون ملوث ہے، کمیٹی ناقص اورکیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ نگران اور موجودہ حکومت کے دور میں 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کی تھی، جبکہ کیڑوں والی گندم کی مالیت بھی کروڑوں روپے ہے۔

Purchase of wheat

Wheat Crisis

Wheat Import

Wheat Scandal