Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون سے پرس چھیننا مہنگا پڑ گیا، ڈکیت کے ساتھ کیا ہوا؟

اناڑی ڈکیت کے لیے مشکل بڑھ گئی
شائع 06 مئ 2024 02:40pm
تصویر بذریعہ: فیس بک گروپ/ ویڈیو اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: فیس بک گروپ/ ویڈیو اسکرین شاٹس

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی کرائم کی وارداتیں جہاں سوشل میڈیا پر سب کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہیں، وہیں کچھ ایسی ہوتی ہیں جس میں ڈکیت اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر وائرل اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوا ہے، جہاں ڈکیت کی جانب سے خاتون سے واردات کی کوشش کی گئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنا پرس لیے سڑک سے گزر رہی تھیں، کہ اچانک موٹر سائیکل سوار اچانک خاتون کی جانب بڑھا۔

مقامی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس میں وہ کامیاب ہو گیا۔

تصویر بذریعہ: فیس بک گروپ/ اسکرین شاٹس

تاہم موٹر سائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا۔

جس پر خاتون نے فورا سے اپنا پرس ملزم کے قبضے سے برآمد کر لیا، تاہم شہریوں کی جانب سے موقع غنیمت دیکھتے ہوئے ڈکیت کو فرار ہونے سے روک دیا۔

جبکہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کی درگت بھی بنائی گئی ہے، جس کے بعد ملزم کے چہرے پر تکلیف واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شہریوں کو شاباشی دی جا رہی ہے، جبکہ ڈکیت کو اناڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان

Viral Video

Women

Crime

Snatching