Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا سبقت لے گیا، صوبے میں کل سے گندم خریداری شروع ہوگی

29 ارب روپے لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کریں گے، صوبائی وزیر خوراک
شائع 06 مئ 2024 09:51am

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں سے گندم خریداری کل سے شروع کریں گے۔

ایک طرف پنجاب میں گندم خریداری کا بحران چل رہا ہے اور گندم کی زیادہ کھیپ درآمد کرنے کے معاملے پر انکوائری اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے تو دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے گندم خریداری کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر ظاہر شاہ نے کہا کہ منگل سے شروع کیے جانے والے پروسس میں 29 ارب روپے لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقامی کاشتکاروں سے 40 کلو گندم 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔

وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صوبے کے 22 گوداموں میں گندم خریداری کے مراکز بنائے گئے ہیں، تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے خریداری ہوگی۔

خیبر پختونخوا

punjab

Wheat Crisis