Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے؟ پی سی بی نے منصوبہ بنالیا

خصوصی پلئیرز ڈرافٹنگ کا حصہ نہیں ہوں گے، انہیں پلاٹینم کیٹیگری دی جائے گی، رپورٹس
شائع 05 مئ 2024 11:32pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے باعث پی سی بی انتظامیہ نے بڑے کھلاڑیوں کو لیگ میں راغب کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 اگلے پاکستان میں فروری اور مارچ میں شیڈول ہے جس کے باعث پی ایس ایل کی تاریخوں آگے بڑھانے پر فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی نے گزشتہ روز گورننگ باڈی کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد کے لیے7 اپریل سے 20 مئی تک کی ٹورنامںٹ کروانے کی تجویز پیش کی تھی تاہم فرنچائزز نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

انڈین پریمئیر لیگ میں امپائر کھل کر چیٹنگ کرنے لگے

آئی پی ایل سے ٹکراؤ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائزز کے ساتھ مل کر 6 سے 12 کھلاڑیوں کی فہرست بنائے گی جن سے لیگ میں شرکت کی ضمانت لی جائے گی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم 6 کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے سائن کیا جاسکتا ہے جبکہ پلئیرز کی تعداد 12 سے 18 بھی ہوسکتی ہے۔

غیرملکی پلئیرز ایونٹ میں براہ راست ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں ہوں گے انہیں پلاٹینم کیٹیگری دی جائے گی۔

آئی پی ایل میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں نے انتظامیہ پر دھوکے بازی کا الزام لگا دیا

ان کھلاڑیوں کو تقریباً 350,000 امریکی ڈالر سے 400,000 امریکی ڈالر تک سیزن کھیلنے کی پیشکش کی جائے گی جو کہ پی ایس ایل میں ایک عام پلاٹینم کھلاڑی کی کمائی سے تقریباً 2 گنا زیادہ ہے۔

آئی پی ایل 2024: پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کا انتخاب کرلیا؟ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بورڈ پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے آف کی میزبانی کے لیےبھی غیرملکی وینیو کے نام پر غور کررہا ہے۔

PSL

PCB

HBL PSL

lahore

IPL

Pakistan Super League

Indian Premier League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 10