حج پروازوں سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، سعودی امیگریشن کے لیے 8 کاؤنٹر الاٹ کردیے گئے۔
سعودی امیگریشن کے عملے کے لیے کاؤنٹر مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ کب لازمی ہوگا، حکام نے آگاہ کردیا
حج فلائٹ آپریشن کا اعلان، کب سے شروع ہورہا ہے؟
ایئرپورٹ مینجر نے بتایا کہ سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہورہا ہے، جن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو، ایئر سیال اور سرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں، تمام پروازیں روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت مدینہ اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔
ایئر پورٹ منیجر کے مطابق بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر21 ہزار عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگی۔
Comments are closed on this story.