Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل کریم کنڈی کی بطور کے پی کے گورنر تعیناتی پر گورنر خیبرپختونخوا کا ردعمل

علی امین گنڈا اور نامزد گورنر کے درمیان تعلقات کیسے چلیں گے، غلام علی
شائع 04 مئ 2024 03:56pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر تعیناتی پر کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا اور نامزد گورنر کے درمیان تعلقات کیسے چلیں گے مستقبل بتائے گا، ایک ہی ضلع سے تعلق سے فرق نہیں پڑے گا لیکن شاید یہ اچھی روایت نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے خط لکھا اپنا آئینی حق استعمال کیا، ملک میں مشکلات ہیں ہر طبقے میں مایوسی ہے اسلئےمعاملات کے حل کے لئے مذاکرات نہایت ہی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی رہا میں نے تاریخ رقم کی ہے اور آئندہ بھی اپنے قوم کی خدمت کروں گا، تعلیم سے پیار کا اندازہ اس سے لگائے کہ 18 ہزار بچوں کو جامعات میں ڈگریاں دیں۔

peshawar

governor kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)