Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس کے منٹس جاری
شائع 03 مئ 2024 09:12pm

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس کے منٹس جاری کردیے گئے، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی میں منعقد ہوا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس جاری کردیے گئے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس : جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا

اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق اجلاس کا ایجینڈا جوڈیشل کمیشن رولز میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینا تھا اور دوران اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراکین سے مجوزہ تجاویز پر رائے طلب کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس مؤخر کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایجنڈے پر بحث نہ کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی تو تمام اراکین نے اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ججز کی تقرری کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونی چاہیئے تاہم ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سات روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والے جج کو مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجویز

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن ممبران سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز، سنئیر ججز، فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس، تمام صوبائی بار کونسلز کے نمائندے و دیگر شریک ہوئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

supreme judicial council

judicial commision

Chief Justice Qazi Faez Isa

Amendments to the Judicial Commission Rules