Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری: ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں بھارت جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن
شائع 03 مئ 2024 07:43pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹس کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ رینکنگ

آسٹریلیا نے سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور اس کے ریٹنگ پوائنٹس 124 ہوگئے ہیں۔

بھارت نے 15 سال بعد آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

اس کے علاوہ بھارت 4 پوائنٹس کمی کے باعث اب دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا تیسرا اور جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ 5 ویں، پاکستان چھٹے اور سری لنکا 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ

دوسری جانب ون ڈے کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار، آسٹریلیا کا دوسرا اور جنوبی افریقا کا تیسرا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نمبر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا۔

ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی۔

افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم نمبر ون بلے باز

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ویں نمبر پر آ گئی جب کہ سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم 7 ویں نمبر پر چلی گئی۔

india

پاکستان

ICC

test ranking

dubai

Australia

ODI Ranking

t20 ranking

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc annual team ranking