Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم
شائع 03 مئ 2024 05:10pm

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

تین نام فوجی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلیے نہیں بات چیت کیلیے تجویز کیے ہیں، عمران خان

عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور مؤقف اختیار کیا کہ سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوے اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی، 4 مقدمات میں عمران خان آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل

عدالت نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا اور 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضماتوں میں توسیع کردی۔

ATC

imran khan

lahore

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

9 May Cases