Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں، امریکی میڈیا کا دعویٰ

خلیجی ریاست اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کی خبریں پھر سر اٹھانے لگیں
شائع 03 مئ 2024 09:27am
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، فائل فوٹو

سعودی عرب کی اسرائیل کے تعلقات بحالی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں، جبکہ مبینہ طور پر سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر تنقید روکنے، اور نارملائزیشن ڈیل کو مکمل کرنا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے بدھ کے روز رپورٹ پبلش کی گئی تھی، جس کے مطابق امریکی ذرائع نے بھی تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ڈیل سے متلعق بات چیت جاری ہے۔

نامعلوم سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کریک ڈاؤن میں ایک سینئر ایگزیکٹو کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کہ وژن 2030 کے پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا۔

بلوم برگ کے ذرائع کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص غزہ اور اسرائیل کے معاملے پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز رائے کا اظہار کر رہا تھا۔

جبکہ حراست میں لیے گئے ایک اور شخص کی شناخت میڈیا شخصیت کے طور پر ہوئی ہے ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو کبھی معاف نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ایک ایسے شخص کو بھی سعودی حکومت کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا تھا کہ امریکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

سعودی انسانی حقوق کی تنظیم القسط کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کے امکانات سعودی معاشرے میں زیادہ جبر کا باعث بنے ہیں۔

Israel

Saudia Arabia

Israel Gaza War

saudi arabia israel

normalization