Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق

بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 12:02pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

چلاس میں یشوکل کے مقام پربس کھائی میں جاگری ہے۔ حادثے میں 20 مسافرجاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناختی کارڈ حادثے میں ضائع ہونے پر شناخت کے عمل میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تھانہ کے۔کے۔ایچ کی حدود یشوکل کے مقام پر صبح ساڑھے پانچ بجے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی افراد، ریسکیو 1122، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

  چلاس: بس کھائی میں گرنے کے بعد امدادی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
چلاس: بس کھائی میں گرنے کے بعد امدادی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

بس حادثے کے بعد چلاس کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

 چلاس:  بس میں پھنسے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
چلاس: بس میں پھنسے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

لاشوں اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان، ایس پی دیامر سردار شہریار سمیت دیگر حکام اسپتال پہنچے۔ حادثے میں جاں بحق والے افراد کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے۔

  1. محمد فہیم ساکن مانسہرہ ڈرائیور بس
  2. کتھوری زوجہ گل شیر ساکن جگلوٹ
  3. گل شیر ولد صمد ساکن جگلوٹ
  4. شہباز خان ولد صاحب خان ساکن رحیم آباد گلگت
  5. اعجاز حسین ولد ادینہ شاہ ساکن گوپس عذر
  6. خوشی محمد ساکن کالا پانی ایبٹ آباد FWO ملازم
  7. فدا حسین ولد محمد رضا ساکن گھمبا سکردو
  8. نجم خان ولد ج بلا جاگیر بسین گلگت
  9. مرزا اسلم بیگ ولد دردانہ شاہ ساکن گوپس عذر
  10. ابوزار ولد کتھور ساکن تھور دیامر
  11. محمد امین ولد محمد ریاض ساکن نارووال پنڈی
  12. وارث علی پنڈی
  13. شفا ولد نامعلوم ساکن ہنزہ
  14. فخر ولد نامعلوم ساکن مانسہرہ
  15. والیزہ زوجہ محمد علی ساکن سکندر آباد نگر
  16. سانحہ زہرہ ساکن سکندر آباد نگر جبکہ باقی 04 نامعلوم ڈیڈ باڈیز کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہیں۔

حادثے میں زخمی افراد کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے

1عارف ولدعلی مدد، سکردو 2.ممتاز ولد نعیم چارسدہ 3.خالد ولد محمد حلیم چاسدہ 4.توفیق احمد ولد ملک رفیق مانسہرہ 5.اظہارعلی ولد نثار ہنزہ 6.سمیع اللہ ولد جاوید شیخپورہ 7.صدام ولد نورجہان مانسہرہ 8فیصل ولد ناٸب شاہ دنیور گلگت 9.محمد علی ولد علی محمد خومر گلگت 10.افتخار احمد ولد سرور بالاکوٹ 11.مطیع اللہ ولد سید عبدالہادی کوٸٹہ 12.محمد غازی ولد قربان علی نگیر 13.عامر حسین ولد رمضان علی نگر 14. نعیم عباس ولد علی رضا نگر 15. عبدالستار ولد سید نور علی ساکن گلگت 16.سلطان صلاح الدین ولد سلطان محمود ساکن خانیوال ارمی بٹالین 17.محمد سجاد ولد محمد حسین بہاولنگر 18.عبدالزاق ولد مولا مدد ہنزہ 19ناصر ولد جہانگیر کشمیر 20 نامعلوم 21.نامعلوم 22.نامعلوم

motorway

گلگت بلتستان

traffic accident

Traffic Police