Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی عذرداری کیس: اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے فارم 45 طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا
شائع 02 مئ 2024 06:54pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں سے انتخابی عذرداریوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فارم 45 طلب کرلیے۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری

جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور الیکشن ٹربیونل جج سماعت کی۔

ضمنی انتخابات کے فارم 47 جاری، 22 امیداروں کی کامیابی کا اعلان

الیکشن ٹربیونل نے تینوں حلقوں این اے 46، 47 اور 48 کے اصل فارم 45 طلب کرلیے جبکہ الیکشن کمیشن اور کامیاب قرار دیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت تمام امیدواروں سے اصل فارم 45 طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے

ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 47 جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Islamabad High Court

Election Tribunal

Form 45

FORM 47

Electoral slogans

Electoral justification

Electoral excuse case

form 46