Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے مذاکرات اور ڈیل کی باز گشت کو مسترد کر دیا

مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 02 مئ 2024 04:59pm

پی ٹی آئی رہنماؤ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں واضح کر دیا کہا کہ کوئی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہورہے مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گئے،کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک پربانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہربانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کی رؤف حسن ،شبلی فراز و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود انتظار کرواتے ہیں۔ہم جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت میں جائیں گے اسمبلی میں بھی اس بات کو اٹھائینگے۔مزید کہا کہ کسانوں کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہم لوگ پنجاب کی تنظیم کو متحرک کرنے جارہے ہیں،،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

سائفر کیس سزا کے خلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت جاری

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا کہ کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی، مقدمات کا سامنا کروں گا۔

عون عباس چودھری کا کہنا تھا کہ جون کا مہینہ پی ٹی آئی کے لیے اہم ہے ، جبکہ کنول شوزب نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہتے ہیں ہماری خواتین کے کیسس سنیں۔

پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، وزیر قانون

اسد قیصر نے کہا مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے ،جبکہ شبلی فراز نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کا اختیار دیا لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

pti

pti leaders

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)