Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے 800 سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کی تیاریاں مکمل

اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کےلیے اسکول آنا پڑے گا، وزیراعلیٰ
شائع 02 مئ 2024 04:26pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 800 اساتذہ کو برطرف کرنےجارہے ہیں، اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کےلیے اسکول آنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری نہیں بکے گی، اگر کسی نے نوکری بیچنے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، بلوچستان میں سو فیصد میرٹ پر کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہماری بچیاں آگے آئیں، یقین ہےراحیلہ حمیددرانی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں بہتری آئےگی، بلوچستان کےتعلیمی شعبے میں بہتری لارہےہیں، تعلیم کے شعبے میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

پاکستان

بلوچستان

school teacher