Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری عادتیں ہی ایسی ہیں کے گھر کم اور جیل میں زیادہ رہتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

کشمیر اور فلسطین صرف جہاد سے ہی آزاد ہوں گے، رہنما مسلم لیگ ن
شائع 01 مئ 2024 11:45pm

رہنما مسلم لیگ نون کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین پر بات ہی نہیں ہوتی،فلسطین کی طرح ہم کشمیر کو آزاد نہیں کروا سکتے کیونکہ وسائل ہونے کے باوجود بھی ہم کشمیر کو آزاد کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں ۔ کشمیر اور فلسطین صرف جہاد سے ہی آزاد ہوں گے۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہماری عادتیں ہی ایسی ہیں کہ ہم گھر میں کم اور جیل میں زیادہ رہتے ہیں اگر میں ان الفاظ پر ڈی آئی خان جیل پہنچ گیا تو مجھے کھانا ضرور بھیج دینا۔

قومی فلسطین کانفر نس سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مخصوص خواتین پارلیمنٹ میں آجاتی ہیں ان سے عقیدہ ختم نبوت کا نہیں پوچھا جاتا۔ وہ کیا کشمیر کو آزاد کروائیں گے۔

PMLN

Indian occupied Kashmir

Palestine

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

pmln punjab