Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول تیار کر کے آئی سی سی کو بجھوا رکھا ہے
شائع 01 مئ 2024 10:14pm

آئی سی سی چیمپیینز ٹرافی کے لیے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز دے دی گئی، بھارت کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں کرائے جائیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔

پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول تیار کر کے آئی سی سی کو بجھوا رکھا ہے، جس پر آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کون سے وینیوز تجویز کیے؟

ذرائع کے مطابق فروری میں طے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو 3 وینیوز کے نام بجھوا رکھے ہیں، ان وینیوز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں۔

سیکیورٹی کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ انہیں زیادہ نقل وحرکت سے بچایا جائے۔

پی سی بی کو بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجے جانے والے جواب کا انتظار ہے۔

پاکستان چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں کر سکے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

PCB

ICC

lahore

Indian cricket team

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc champions trophy