Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساس نے داماد سے شادی کرلی، سسر رسومات میں شریک

ساس اور داماد کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 04:34pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے۔ حال ہی میں شادی کے منڈپ میں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے باراتیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے علاقے بانگا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شادی کے منڈپ میں خاتون نے اپنے ہی داماد سے شادی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھیتا دیوی کی بیٹی کی شادی سے سکندر نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم سکندر کی اہلیہ کی وفات کے بعد گیتا دیوی اور ان کے داماد سکندر کے درمیان قربت بڑھنے لگی۔

میڈیا کی جانب سے بتانا تھا کہ گیتا دیوی اور سکندر کے تعلقات کو لے کر گیتا دیوی کے شوہر اور سکندر کے سسر اس حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے اور دونوں اور ان دونوں کو رنگ ہاتھوں بھی پکڑ لیا تھا۔

45 سالہ گیتا دیوی ہیرا سے تعلق رکھتی ہے جن کی شادی دیشور دھاروی نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم داماد سکندر یادو سے ان کے تعلقات کے بنا پر دلیشور داروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے ہی داماد سے کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دیشور دھاروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے داماد سے کرانے کا فیصلہ گاؤں میں ہونے والی پنچایت میں کیا تھا۔

جبکہ پنچایت کے دوران سکندر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا اور انکشاف بھی کہ وہ اپنی ساس سے پیار تو کرتا ہی ہے تاہم ہم دونوں نے کورٹ میرج بھی کر رکھی ہے۔

india

Wife

Marriage

bihar

Mother in law

SON IN LAW

father in law