Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی قیادت پراسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج

مقدمہ میں گوہرعلی، عمرایوب، عامر ڈوگر، شعیب شاہین اور دیگر نامزد
شائع 27 اپريل 2024 02:44pm

تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے کراچی کمپنی تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 100سے 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمرایوب، عامر ڈوگر اور شعیب شاہین بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ علی بخاری، عامرمغل اور ملک رفیق بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او کراچی کپمنی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

islamabad police

pti leaders

Barrister Gohar Ali Khan