Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پرپہن سکتے ہیں، پولیس

وزیراعلی پنجاب خاص مواقع پر پولیس کی یونفیارم پہن سکتے ہیں، پولیس رولز
شائع 25 اپريل 2024 11:55pm

سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پر پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔

رواں سال جنوری میں آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ اور گورنر کے پولیس کے مختلف تقاریب کے وزٹ کے دوران ڈریس کوڈ کا پولیس رول میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پولیس آرڈر کے آرٹیکل 27 اور پولیس رولز 1934 کے رول 4.2(2) میں آرٹیکل 10(3) کے تحت ترمیم کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن لی

جس کے مطابق گورنر یا چیف منسٹر خاص مواقع پر پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں جیسے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص مواقع پر یونیفارم کا استعمال کرسکتے ہیں، یونیفارم کے دوسرے آئٹمز میں بیجز اور رینک موجود ہوں گے۔

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Police uniform