Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

عمران خان کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، مئی فیصلہ کن مہینہ ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 25 اپريل 2024 07:32pm

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو پہلے حکومت کو گرائیں گے اور پھر حکومت کو گرانے کے بعد ہم اسلام اباد پر بھی قبضہ کر لیں گے، عمران خان کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی ہے، مئی کا مہینہ فیصلہ کن مہینہ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے خیبرپختونخوا ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو خبردار کیا اور کہا کہ ہمیں ہمارا پورا حق ملنا چاہیے، اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو پہلے حکومت کو گرائیں گے اور پھراسلام اباد پر بھی قبضہ کر لیں گے، پہلے نہیں کیا تھا لیکن اس بار اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کررہے، اب بھی وقت ہے کہ غلط کرنے والی اپنی اصلاح کریں اور ہمیں اشتعال دلانے سے گریز کریں، ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے اور نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ہے لہذا ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو کیونکہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ان کے بارے میں نفرت پیدا ہو یہ برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نو مئی کے اوپر اج بھی اچھے سے جواب دے سکتے ہیں مگر ملک کی خاطر چپ ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے اعمال اور ناشکری کی وجہ سے جیل میں ہیں، عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہے، وہ لوگ جو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں انکی ہمت جواب دے چکی ہے جبکہ عمران خان کا حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو آج بخوبی علم ہے کہ ملک میں چور اور مسلط کیا ہوا کون ہے، ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے لیے جان دینے کو تیار ہے، عمران خان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ کو اداروں کے خلاف بیانات سے روک دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں لاکھوں شہادتوں پر کوئی آواز نہیں اٹھارہا، جن کو جیلوں میں ہونا تھا وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، جیل کے اصل حقدار باہر گھوم رہے ہیں، جیل کے اصل حقدار کوئی وزیراعظم ہے تو کوئی وزیر اعلی، ہم نے اصلاح نہ کی تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur