Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

‏آپ کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روک سکتے ہیں؟ بچے آزاد اور خود مختار ہیں، عدالت
شائع 25 اپريل 2024 04:46pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انورحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔

فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

عدالت سے استدعا ہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‏آپ کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روک سکتے ہیں؟ بچے آزاد اور خود مختار ہیں۔

فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر حکومت کو نوٹس جاری

بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

bushra bibi

Farah gogi

Farhat Shahzadi