Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، 2 اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا
شائع 24 اپريل 2024 08:32pm

پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے بقیہ 2 ٹوئنٹی میچز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

محمد رضوان انجری کا شکار، میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی

رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی جمعرات اور ہفتے کو لاہور میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔

بابراعظم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسلسل انجریز پر بول پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔

PCB

lahore

t20 series

Muhammad Rizwan

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Muhammad Rizwan Injury

irfan khan niazi