Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان تحریک انصاف کا سویلینز کا سول کورٹ میں ٹرائلز کرنے کا مطالبہ

دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں نہ ان سے کوئی تعلق ہے، علی محمد خان
شائع 24 اپريل 2024 08:01pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سویلینز کا سول کورٹ میں ٹرائلز کرنے کا مطالبہ کر دیا، علی محمد خان نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں نہ ان سے کوئی تعلق ہے، یہ شہری دہشت گرد نہیں آپ کے ہمارے جیسے پاکستانی ہیں، انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور علی محمد خان نے پریس کانفرنس کی، رؤف حسن نے کہا کہ ایک انسانی مسئلہ سامنے رکھنے والے ہیں، مختلف کیسز میں ملٹری ٹرائلز میں صعوبتوں کا سامنا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سویلین کے ٹرائلز ملٹری کورٹس کی بجائے سویلین کورٹس میں ہونے چاہیئے، ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ کوئی ہمدردی ہے، یہ شہری دہشت گرد نہیں آپ کے ہمارے جیسے پاکستانی ہیں، ان کو موقع دیں کہ اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں۔

خصوصی عدالتوں میں سویلین مقدمات کے فیصلوں کی نقول طلب

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کے لواحقین ہمدردی کے مستحق ہیں، یہ قوم کے بچے ہیں، ان کو پاکستان کی خدمت کا موقع دیا جائے ان کو دیوار سے نہ لگائے، پی ٹی آئی نے کبھی پرتشدد مظاہروں کی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی، اگر کہیں کوئی ایسے واقعات ہوئے تو ہم سب نے اس کی جوڈیشل انکوائری کا کہا، حقیقت تک پہنچا جائے کہ ایک سیاسی جماعت پر کیوں یہ ٹیگ لگایا گیا۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پڑھی لکھی کلاس کو سیاست میں لانے کی کوشش کی، ان فیملیز پر رحم کھایا جائے اور سپریم کورٹ اس معاملے کا ایکشن لے۔

بیرسٹر ابوزر نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کا واضع موقف ہے کہ ملٹری کورٹس غیر آئینی ہیں، آئین میں اختیارات کو الگ الگ رکھنا واضع طور پر لکھا گیا ہے،ایک ادارے کا کام دوسرا ادارہ کرے گا تو ملک نہیں چلے گا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا بینچ پر اعتراض

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کے لواحقین نے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

pti

اسلام آباد

Ali Muhammad Khan

pti leaders

Military courts in Pakistan

Military Court

Civilians Trial in Military Courts

Military Trial

Rauf Hassan

civil courts

CIVILIAN TRIALS