چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو نوکری سے برطرف کردیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 2 سول ججز کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کے مرتکب ججز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 2 سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج لاہور امتیاز احمد اور سول جج ملتان صائمہ وحید کو نوکری سے برطرف کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا توہین عدالت کے مرتکب وکیل کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری
ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج میانوالی جمیل احمد کھوکھر کی پنشن اور مراعات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد پر مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر پنشن واپس لینے کا حکم سنایا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبد الرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر مزکورہ جج کو پہلے سے پینشن دی گئی ہے تو وہ بھی واپس لی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج نوشہرہ محمد اسلم کی تنخواہ 3 سال کے لیے اسکیل 19 کے مطابق کر دی گئی، سول جج کی تنخواہ میں کمی مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیے جانے پر کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو قید اور جرمانے کی سزا
Comments are closed on this story.